حیدرآباد۔ 15۔فروری(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی عام انتخابات کے لئے اپنی
تیاریوں کو تیز کرتی جارہی ہے۔ چنانچہ بد عنوانی کو ہی اہم ایجنڈے میں
شامل کرتے ہوئے ملک بھر
میں اس کے خلاف مہم چلا نے جا رہی ہے۔ اور اروند
کیجروال اس مہم کے کمان کو سنبھالنے والے ہیں۔ چنانچہ وہ ہریانہ میں
23فروری کو ایک بڑے پیمانہ پر منعقد شدنی جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔